ایم این اے حمید حسین کی وزیراعلیٰ علی امین کیساتھ ملاقات
31 Aug 2024 15:54
وزیر اعلیٰ نے ضلع کرم کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کرم میں امن و امان کے لئے ہر قسم کے اقدامات اٹھائیں جائیں گے، ضلع کرم کو درپیش مسائل کا حل مل جل کر باہمی اتفاق سے نکالیں گے۔
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر، پاراچنار سے رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ضلع کرم میں خراب صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے ضلع کرم کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کرم میں امن و امان کے لئے ہر قسم کے اقدامات اٹھائیں جائیں گے، ضلع کرم کو درپیش مسائل کا حل مل جل کر باہمی اتفاق سے نکالیں گے۔ کسی بھی مفاد پرست یا شرپسند عناصر کے لئے کوئی راستہ نہیں چھوڑیں گے۔ انجینئر حمید حسین نے حالیہ دورہ کرم کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ضلع کرم کے دیگر منصوبوں کے حوالے سے بھی یقین دہانی کرائی کہ ضلع کرم کو ہر عنوان سے پیچھے نہیں چھوڑیں گے، وزیراعلیٰ نے کرم کے عوام کو درپیش صحت کے مسائل جلد حل کرنے کا وعدہ کیا۔
خبر کا کوڈ: 1157286