ایران قونصلیٹ کراچی میں صنعت کاروں اور تاجروں کے اعزاز میں عشائیہ
27 Aug 2024 22:02
عشائیہ سے خطاب کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ قونصل جنرل حسن نوریان پاکستان کے لئے ایران کا تحفہ ہیں، تجارت میں اضافہ، سرمایہ کاری کے لئے مرحوم ایرانی صدر ریئسی کوشاں رہے، آیت اللہ خامنہ ای بھی تعلقات کے فروغ، تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایرانی سرمایہ کار صوبہ کے پرکشش شعبوں میں سرمایہ کاری سے بھرپور استفادہ حاصل کریں اس ضمن میں انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں موجود ایرانی قونصل خانہ میں صنعت کاروں اور تاجروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عشائیہ میں معروف صنعت کار، تاجر برادری کے نمائندے اور عمائدین شہر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ: 1156520