QR CodeQR Code

کوئٹہ، جلوس روز اربعین 2024 کے تصویری مناظر

27 Aug 2024 09:48

مرکزی جلوس کی سربراہی بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر حاجی جواد رفیعی کر رہے تھے، جبکہ علمائے کرام ان کے ہمراہ تھے۔ جلوس عزاء میں عزاداروں نے ماتمداری اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے اسیران کربلاء کر پرسہ دیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں روز اربعین کا مرکزی جلوس عزاء علمدار روڈ میں مومن آباد امام بارگاہ سے برآمد ہوا، جبکہ ہزارہ ٹاؤن میں بھی عزاداروں نے جلوس عزاء برآمد کی۔ مرکزی جلوس کی سربراہی بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر حاجی جواد رفیعی کر رہے تھے، جبکہ علمائے کرام ان کے ہمراہ تھے۔ جلوس عزاء میں عزاداروں نے ماتمداری اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے اسیران کربلاء کر پرسہ دیا۔ اس موقع پر نماز باجماعت کا انعقاد علمدار روڈ پر واقع مسجد خاتم الانبیاء کے باہر سڑک پر کیا گیا۔ جس کی امامت امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی نے کی۔ بعد ازاں بہشت زینب سلام اللہ علیہا (ہزارہ قبرستان علمدار روڈ) پر مرکزی اسٹیج لگایا گیا، جس سے علامہ غلام حسنین وجدانی اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے ذمہ داران نے عوام سے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 1156401

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1156401/1/کوئٹہ-جلوس-روز-اربعین-2024-کے-تصویری-مناظر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com