QR CodeQR Code

پارلیمانی وفد کا دورہ پاراچنار

12 Aug 2024 18:06

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد نے گذشتہ دنوں جاری رہنے والی کشیدگی کے تناظر ضلع کرم کا ایک اہم دورہ کیا۔ اس وفد میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد حامد رضا، پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی، بنوں سے پی ٹی آئی کے ایم این اے مولانا نسیم علی شاہ، یوسف خان اور مجلس وحدت مسلمین سے تعلق رکھنے والے پاراچنار سے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین شامل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ اور معروف مذہبی رہنماء سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد نے گذشتہ دنوں جاری رہنے والی کشیدگی کے تناظر ضلع کرم کا ایک اہم دورہ کیا۔ اس وفد میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد حامد رضا، پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی، بنوں سے پی ٹی آئی کے ایم این اے مولانا نسیم علی شاہ، یوسف خان اور مجلس وحدت مسلمین سے تعلق رکھنے والے پاراچنار سے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین شامل تھے۔ یاد رہے کہ ضلع کرم میں گذشتہ دنوں جاری رہنے والی لڑائی میں پچاس سے زائد انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں اور دو سو کے قریب لوگ زخمی ہوئے تھے۔ یہ وفد پاراچنار میں مرکزی امام بارگاہ گیا، جہاں مرکزی پیش نماز علامہ فدا مظاہری سمیت مختلف علمائے کرام، عمائدین اور مشران سے ملاقاتیں کیں، اس کے علاوہ وفد نے اہلسنت نشین علاقہ صدہ اور بوشہرہ کا بھی دورہ کیا، جہاں قبائلی و مذہبی مشران کیساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقہ کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور زمینیوں سمیت دیگر تنازعات پر بھی گفتگو ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 1153533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1153533/1/پارلیمانی-وفد-کا-دورہ-پاراچنار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com