QR CodeQR Code

اسماعیل ہنیہ کی شہادت، خانہ فرہنگ ایران کراچی میں تعزیتی اجتماع

5 Aug 2024 17:30

تعزیتی اجتماع میں ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران کراچی ڈاکٹر سعید طالبی نیا، آیت اللہ شیخ حسن صلاح الدین، سید اظہر علی شاہ ہمدانی، مسلم پرویز اور ڈاکٹر صابر ابومریم نے خطاب کیا اور صیہونی حکومت کے بزدلانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے شہید شیخ اسماعیل ہنیہ سے اپنی دلی عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی میں شہید القدس الحاج شیخ اسماعیل ہنیہ کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے تعزیتی اجتماع اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں جماعت اسلامی، متحدہ علماء محاذ پاکستان اور ذاکرین امامیہ پاکستان کے نمائندوں سمیت تمام مکاتب فکر اور مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، اساتذہ، طلباء اور عمائدین شہر نے شرکت کی اور مظلوم فلسطینیوں پر صیہونی مظالم کے خلاف اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ تعزیتی اجتماع میں مقررین نے شہید اسماعیل ہنیہ اور فلسطینی مجاہدین کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ تعزیتی اجتماع سے خانہ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا، بزرگ عالم دین مفسر قرآن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے سربراہ آیت اللہ شیخ حسن صلاح الدین، مسلم لیگ (ن) علماء ونگ سندھ کے سربراہ سید اظہر علی شاہ ہمدانی، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز اور فلسطین فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صابر ابومریم نے خطاب کیا اور صیہونی حکومت کے بزدلانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے شہید شیخ اسماعیل ہنیہ سے اپنی دلی عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔ تعزیتی اجتماع کے اختتام پر آیت اللہ مولانا شیخ حسن صلاح الدین نے شہید اسمعیل ہنیہ کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے دعا کرائی۔


خبر کا کوڈ: 1152122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1152122/1/اسماعیل-ہنیہ-کی-شہادت-خانہ-فرہنگ-ایران-کراچی-میں-تعزیتی-اجتماع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com