QR CodeQR Code

لاہور، ایم ڈبلیو ایم کا اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

2 Aug 2024 22:51

صحافی : تصور حسین شہزاد

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران کے اندر حملہ کرکے دو بڑے جرم کئے ہیں، ایک جرم یہ کہ اس نے ایران کی خودمختاری پر حملہ کیا ہے اور دوسرا بڑا جرم اسماعیل ہانیہ کی شہید کیا ہے جو وہاں بطور مہمان ٹھہرے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ریڈ لائن عبور کی ہے، جس کی اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر بعداز نماز جمعہ اسلام پورہ میں مسجد صاحب الزمان کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت علامہ احمد اقبال رضوی سمیت دیگر رہنماوں نے کی۔ اس موقع پر شہریوں نے ایم ڈبلیو ایم، فلسطین اور پاکستان کے پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور فلسطین کے مظلوم بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران کے اندر حملہ کرکے دو بڑے جرم کئے ہیں، ایک جرم یہ کہ اس نے ایران کی خودمختاری پر حملہ کیا ہے اور دوسرا بڑا جرم اسماعیل ہانیہ کی شہید کیا ہے جو وہاں بطور مہمان ٹھہرے ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1151611

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1151611/1/لاہور-ایم-ڈبلیو-کا-اسرائیل-کیخلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com