ملتان، شیعیان حیدر کرار کی احتجاجی ریلی
30 Jul 2024 23:15
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ پارا چنار میں بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی مسلسل شہادتیں حکومتی اداروں پر سوالیہ نشان ہے، پارا چنار کے مومنین پر زندگی تنگ کی جا رہی ہے، سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ اگر پارا چنار میں ہونیوالی دہشتگردی کو نہ روکا گیا تو ملک گیر احتجاج ہوگا۔
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے محاصرے اور 35 سے زائد شیعہ مسلمانوں کی شہادتوں کے خلاف شیعیان حیدر کرار کی جانب سے ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین، بچے اور مردوں کی بڑی تعداد شریک تھی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر دہشتگردی کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین نے ملتان پریس کلب سے نواں شہر چوک تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ پارا چنار میں بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی مسلسل شہادتیں حکومتی اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔ پارا چنار کے مومنین پر زندگی تنگ کی جا رہی ہے، سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ اگر پارا چنار میں ہونے والی دہشتگردی کو نہ روکا گیا تو ملک گیر احتجاج ہوگا۔ احتجاجی مظاہرے میں علامہ سلطان شاہ نقوی، انجینئر سخاوت علی سیال، سلیم عباس صدیقی، مولانا کاشف حیدری، مولانا ہادی حسین قمی، مرزا وجاہت علی، سید جواد رضا جعفری، کمیل رضا، تیمور حسن، احسن مہدی، ارتضیٰ علی، تصدق زیدی دیگر علمائے کرام، عمائدین اور دیگر جماعتوں کے قائدین شریک تھے۔
خبر کا کوڈ: 1150948