لاہور، پارہ چنار میں شیعہ نسل کشی کیخلاف آئی ایس او کا احتجاجی مظاہرہ
30 Jul 2024 18:49
صحافی : تصور حسین شہزاد
لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرے سے خطاب میں آئی ایس او لاہور کے صدر سید ذریت شاہ نقوی کا کہنا تھا کہ پارہ چنار کے عوام کو ایک بار پھر حب الوطنی کی سزا دی گئی، پارہ چنار کے شیعہ سنی عوام مستقل امن چاہتے ہیں، سرزمین شہداء پارہ چنار ایک بار پھر بارود کی لپیٹ میں ہے۔ سوچی سمجھی سازش کے تحت علاقائی امن کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلا گیا۔ پاراچنار کے عوام پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن ہے۔
اسلام ٹائمز۔ پارہ چنار میں جاری خونریز جنگ کیخلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔ ملک بھر کی طرح لاہور میں پریس کلب کے سامنے آئی ایس او لاہور ڈویژن کے صدر سید ذریت شاہ نقوی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنما ارتضیٰ باقر اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ ظہیر کربلائی نے بھی شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سرزمین شہداء پارہ چنار ایک بار پھر بارود کی لپیٹ میں ہے۔ سوچی سمجھی سازش کے تحت علاقائی امن کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلا گیا۔ پاراچنار کے عوام پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن ہے، محب وطن غیور عوام نے ہمیشہ ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کا جواں مردی کیساتھ مقابلہ کرکے خاک میں ملایا، پارہ چنار کے عوام کو ایک بار پھر حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1150903