QR CodeQR Code

پشاور، شہدائے کربلا کی یاد میں محفل مسالمہ

29 Jul 2024 14:18

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں کاروانِ حوّا لٹریری فورم کے اشتراک سے محفل مسالمہ کا انعقاد کیا گیا۔ شہدائے کربلا کی یاد میں منعقدہ محفل مسالمہ میں شعراء نے نواسہ رسول ص کو اپنے اشعار میں خراج عقیدت پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں کاروانِ حوّا لٹریری فورم کے اشتراک سے محفل مسالمہ کا انعقاد کیا گیا۔ شہدائے کربلا کی یاد میں منعقدہ محفل مسالمہ میں شعراء نے نواسہ رسول ص کو اپنے اشعار میں خراج عقیدت پیش کیا۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں منعقدہ محفل مسالمہ کی تقریب میں نامور شعراء کاروان حوا ادبی فورم کی چیئرپرسن بشری فرح، پروفیسر ڈاکٹر نذیر تبسم، کالم نگار مشتاق شباب اور دیگر شعراء نے امام حسین علیہ السلام سمیت شہدائے کربلا کی شجاعت بہادری اور بے مثال قربانیوں کو تفصیل سے بیان کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خواہ اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور ڈاکٹر حسین چاقمی نے تقریب میں آمد پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور واقعہ کربلا کے حوالے سے اپنے اشعار پیش کئے۔


خبر کا کوڈ: 1150618

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1150618/1/پشاور-شہدائے-کربلا-کی-یاد-میں-محفل-مسالمہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com