QR CodeQR Code

عشرہ محرم کی مجالس، کراچی میں علامہ حسن ظفر نقوی کا خطاب

13 Jul 2024 13:34

اورنگی ٹاؤن کی مسجد و امام بارگاہ حیدر کرارؑ میں مجالس عزا سے معروف عالم دین حجتہ السلام علامہ سید حسن ظفر نقوی خطاب کررہے ہیں۔ مجالس عزا میں عزاداران امام حسینؑ بہت بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی دنیا میں محبان اہل بیتؑ نواسہ رسول امام حسینؑ اور ان کے رفقاء کی کربلا میں لازوال قربانی کو یاد کرنے کیلئے عشرہ مجالس کا انعقاد کرتے ہیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں بھی ہر سال کی طرح امسال بھی محرم الحرام کی مناسبت سے عشرہ مجالس عزا کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اورنگی ٹاؤن کی مسجد و امام بارگاہ حیدر کرارؑ میں مجالس عزا سے معروف عالم دین حجتہ السلام علامہ سید حسن ظفر نقوی خطاب کررہے ہیں۔ مجالس عزا میں عزاداران امام حسینؑ بہت بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔ اس موقع پر پیام اسکاؤٹس کے رضاکار سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1147486

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1147486/1/عشرہ-محرم-کی-مجالس-کراچی-میں-علامہ-حسن-ظفر-نقوی-کا-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com