QR CodeQR Code

بلتستان یونیورسٹی، لالک جان شہید سکالرشپ پروگرام

11 Jul 2024 14:09

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل کاشف خلیل نے کہا کہ وطن عزیز کو ترقی سے ہمکنار کرنے کے لیے ہمیں معاشی طور پر مستحکم ہونا ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو میں لالک جان شہید (نشان حیدر) سکالرشپ آف ایکسلینس پروگرام کے تحت تعلیمی وظائف تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل کاشف خلیل تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان سکردو پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان، صوبائی وزیر منصوبہ بندی راجہ ناصر عبد اللہ خان، رکن گلگت بلتستان اسمبلی کلثوم فرمان، نامور سکالر یوسف حسین آبادی، ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال یونیورسٹی اقبال شہزاد، تقی اخونزادہ سمیت طلبہ و طالبات اور فیکلٹی نے شرکت کی۔ بعد ازاں جامعہ ہٰذا کے 15 طلباء میں تعلیمی وظائف کے چیکس تقسیم کیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 1147107

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1147107/1/بلتستان-یونیورسٹی-لالک-جان-شہید-سکالرشپ-پروگرام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com