کراچی، عشرہ مجالس سے آیت اللہ سید عقیل الغروی کا خطاب
10 Jul 2024 00:50
سادات کالونی انچولی میں آیت اللہ سید عقیل الغروی کا خطاب سننے کیلئے عزاداروں کی بہت بڑی تعداد مجلس میں شرکت کررہی ہے، عاشقان امام حسینؑ کی کثیر شرکت کی بدولت انچولی کی روڈ، مرکزی شاہراہ، متصل گلیاں، امروہہ گراؤنڈ اور شاہراہ پاکستان بھی عزاداروں سے بھر رہا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ ایام عزا کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان بھر میں عزرہ محرم کی مجالس کا آغاز ہوگیا ہے۔ ملک بھر کی مختلف امام بارگاہوں میں امام حسینؑ اور ان کے رفقاء کی یاد میں منعقدہ مجالس سے علماء و ذاکرین امام حسینؑ کے قیام کے مقاصد اور ان پر گزرنے والے مصائب بیان کررہے ہیں۔ اس ہی مناسبت سے کراچی کے علاقے سادات کالونی انچولی میں خیرالعمل ٹرسٹ اور پی جی پی ٹریولز کی جانب سے مرکزی عشرہ مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ عشرہ مجالس سے آیت اللہ سید عقیل الغروی خطاب کررہے ہیں، جنہیں سننے کیلئے عزاداروں کی بہت بڑی تعداد مجلس میں شرکت کررہی ہے، عاشقان امام حسینؑ کی کثیر شرکت کی بدولت انچولی کی روڈ، مرکزی شاہراہ، متصل گلیاں، امروہہ گراؤنڈ اور شاہراہ پاکستان بھی عزاداروں سے بھر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1146770