اسلام آباد میں ابراہیم ریئسی اور رفقا کے چہلم کی تقریب
4 Jul 2024 18:56
اعجازالحق صدر پاکستان مسلم لیگ ضیاالحق نے اپنی تقریر میں کہا کہ جب ایرانی صدر رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوئے تو چونکہ میرے والد بھی جہاز حادثے میں ہلاک ہوئے تھے مجھے واقعہ اسی جیسا واقعہ لگا۔ ان دونوں لیڈروں کو راستے سے ہٹانے کیلئے ایک ہی مقصد تھا۔ جب دونوں ملکوں کے تعلقات خراب ہو رہے تھے تھے ایرانی صدر کے دورے کے بعد تعلقات میں بہت بہتری آئی۔
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، شہید وزیر خارجہ امیرعبداللہیان اور دیگر شہدا کے چہلم کے موقع پر اسلام آباد میں موجود سفارتخانے میں تعزیتی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سفیر ایران رضا امیری مقدم، آغا نواب، لیاقت بلوچ، عبداللہ حمید گل، ناصر شیرازی، پروفیسر سلیم مظہر، اعجازالحق، مولانا انتصار حیدر جعفری، زمرد خان، صفدر گیلانی، سید ساجد نقوی اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ حجۃ الاسلام والمسلمین حاجی آغا نواب یونیورسٹی آف ادیان ایران کے سربراہ نے سفیر محترم ایران امیر مقدم کا اس پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی گورنمنٹ اور عوام کی اس عظیم سانحے کے موقع پر ہم دلی تعزیت کرنے پر ہم ان کی قدر کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1145722