ایرانی صدر اور اُنکے رفقاء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
4 Jul 2024 09:29
مقررین نے اپنے خطاب میں ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور اُن کے رفقاء کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ ایرانی قوم ایک باہمت قوم ہے اور اپنے محسنوں کی قدر کرنے والی قوم ہے، ایران کا نظام اسلام کی بنیاد پر ہے، اسی لیے تو اتنے بڑے سانحے کے باوجود نظام میں کوئی خلل نہیں آیا۔
اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ملتان کی جانب سے ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور اُن کے رفقاء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور چہلم کا انعقاد کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس کی صدارت انچارج خانہ فرہنگ ملتان خانم زاہدہ بخاری نے کی۔ دیگر خطباء میں سربراہ جامعۃ العباس علامہ غضنفر علی حیدری، جماعت اسلامی کے رہنماء حافظ محمد اسلم، بشارت عباس قریشی، نورالامین خاکوانی اور دیگر شامل تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور اُن کے رفقاء کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ ایرانی قوم ایک باہمت قوم ہے اور اپنے محسنوں کی قدر کرنے والی قوم ہے، ایران کا نظام اسلام کی بنیاد پر ہے، اسی لیے تو اتنے بڑے سانحے کے باوجود نظام میں کوئی خلل نہیں آیا۔
خبر کا کوڈ: 1145614