QR CodeQR Code

علماء و ذاکرین کانفرنس

3 Jul 2024 14:54

علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ میرا روئے سخن کسی اور طرف نہیں، صرف سرکاری اہلکاروں کی طرف ہے، جو ''مجھے اور میرے عزادار بھائی کو بتا رہے ہیں کہ اُوپر سے حکم آیا ہے کہ مجلس نہیں ہوگی تو عزادار کا جواب یہ ہے کہ مجھے اوپر سے حکم ہے کہ یہ مجلس ہو کر رہے گی۔''


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں علامہ سید ساجد علی نقوی کے زیرصدارت علماء و ذاکرین کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ یہ اجتماع نمائندہ اجتماع ہے، اس میں جو قراردادیں اٹھائی گئی ہیں، وہ اہمیت رکھتی ہیں، کسی مسلک کی طرف سے عزاداری کے حوالے سے کوئی منفی بات ہم تک نہیں پہنچی، تمام مسالک کیساتھ ہمارا اتحاد قائم ہے اور ہم اتحاد کے بانیوں میں سے ہیں۔ پہلی بات یہ ہے کہ تمام مسالک مشترکات پر اکٹھے ہیں اور دوسری جو بڑی چیز ہے، وہ ہے مقدسات کا احترام، ان باتوں کو مدنظر رکھا جائے۔ عزاداری سید الشہداء ہمارے مقدسات میں سے ہے۔ ہم مسالک کے مقدسات کا احترام کرتے ہیں، وہ مارے مقدسات کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عزاداری بنیادی، مذہبی حقوق میں سے ہے۔ میرا روئے سخن کسی اور طرف نہیں، صرف سرکاری اہلکاروں کی طرف ہے، جو ''مجھے اور میرے عزادار بھائی کو بتا رہے ہیں کہ اُوپر سے حکم آیا ہے کہ مجلس نہیں ہوگی تو عزادار کا جواب یہ ہے کہ مجھے اوپر سے حکم ہے کہ یہ مجلس ہو کر رہے گی۔''


خبر کا کوڈ: 1145246

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1145246/1/علماء-ذاکرین-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com