پاراچنار میں گرینڈ جرگہ
28 Jun 2024 19:36
صدرہ میں زیارت حضرت عباس علمدار علیہ السلام سانحہ کے حوالے سے انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی کے زیر سرپرستی اہم گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اتفاق رائے سے جملہ مشران، علاقائی عمائدین کے توسط سے فریقین کے مابین وسیع تر مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ/ راضی نامہ مرتب کیا گیا۔
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے علاقہ صدرہ میں زیارت حضرت عباس علمدار علیہ السلام سانحہ کے حوالے سے انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی کے زیر سرپرستی اہم گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اتفاق رائے سے جملہ مشران، علاقائی عمائدین کے توسط سے فریقین کے مابین وسیع تر مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ/ راضی نامہ مرتب کیا گیا، جس پر فریقین سمیت جملہ قومی مشران، انجمن حسینیہ، تحریک حسینی کے اراکین نے متفقہ طور پر دستخط کیے۔ آنے والے محرم الحرام کو زیارت حضرت عباس علمدار صدرہ قومی کمیٹی کے زیر نگرانی عقیدت و احترام اور ایمان و جزبہ سے منایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 1144400