QR CodeQR Code

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام محفل مشاعرہ

24 Jun 2024 17:38

مشاعرے میں شاعر اہلبیت زوار حسین بسمل، مشکور حیدری، کاشف زیدی، نعیم کاظمی، کیف صحرائی، لئیق حسین لیئق، سید انیس مہدی، ذولقرنین حیدر صدیقی، افسر علی افسر، رانا فیضان، ڈاکٹر سعادت علی، علی حمزہ زیدی، کمیل حیدر اور سید ہادی رضا نے اپنا اپنا کلام پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے زیراہتمام عید غدیر کے حوالے سے محفل مشاعرہ کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت علامہ سید اقتدار حسین نقوی صوبائی صدر جنوبی پنجاب نے کی، مہمان خصوصی سلیم عباس صدیقی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں چیئرمین عزاداری کونسل حسنین بخاری، مولانا جواد نقوی، سیکرٹری فنانس ادارہ خودی سید فرخ شمسی، اقبال مہدی زیدی ایڈووکیٹ، ضلعی صدر ملتان آئی آئی ایس او احتشام مہدی، عاطف سرانی تھے۔ مشاعرے میں شاعر اہلبیت زوار حسین بسمل، مشکور حیدری، کاشف زیدی، نعیم کاظمی، کیف صحرائی، لئیق حسین لیئق، سید انیس مہدی، ذولقرنین حیدر صدیقی، افسر علی افسر، رانا فیضان، ڈاکٹر سعادت علی، علی حمزہ زیدی، کمیل حیدر اور سید ہادی رضا نے اپنا اپنا کلام پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 1143552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1143552/1/ملتان-ایم-ڈبلیو-کے-زیراہتمام-محفل-مشاعرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com