QR CodeQR Code

کراچی، ‎مرکزی دعائے عرفہ و مجلس شہادت حضرت مسلم ابن عقیلؑ

17 Jun 2024 03:19

مجلس عزا کے بعد شرکاء نے برائت از مشرکین کرتے ہوئے امریکا و اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بھی بلند کی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح شہر کراچی میں بھی یوم عرفہ کے موقع پر دعائیہ اجتماعات و مجالس شہادت سفیر حسینؑ حضرت مسلم بن عقیلؑ کا انعقاد کیا گیا۔ اسی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن انچولی یونٹ اور دستہ امامیہ کے زیر اہتمام کراچی کی مرکزی دعائے عرفہ و مجلس شہادت حضرت مسلم ابن عقیلؑ کے روح پرور اجتماع کا انعقاد امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں کیا گیا۔ مرکزی دعائے عرفہ و مجلس عزا بمناسبت شہادت حضرت مسلمؑ ابن عقیلؑ میں مومنین و مومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دعائے عرفہ کی تلاوت آغا سید مبشر حیدر زیدی نے کی، اس موقع پر شرکائے دعا نے اپنے رب کے حضور گریہ کناں ہو کر گناہوں کی مغفرت طلب کی۔ دعائے عرفہ کے دوران امریکا و اسرائیل کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔ اس موقع پر شرکائے دعا نے تحریک آذادی فلسطین کی کامیابی اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔

دعائے عرفہ کے دوران دستہ امامیہ کے صاحب بیاض نے نوحہ و استغاثہ باحضور امام زمانہ (عج) پیش کیا۔ بعد از دعائے عرفہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد یاسین مجلسی نے مصائب حضرت مسلم بن عقیل (ع) بیان کئے۔ مجلس عزا کے بعد شرکاء نے برائت از مشرکین کرتے ہوئے امریکا و اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بھی بلند کی۔ مرکزی دعائے عرفہ و مجلس شہادت حضرت مسلم بن عقیلؑ کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1142190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1142190/1/کراچی-مرکزی-دعائے-عرفہ-مجلس-شہادت-حضرت-مسلم-ابن-عقیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com