QR CodeQR Code

خانہ فرہنگ ایران کراچی کے تحت برسی امام خمینیؒ پر کانفرنس

6 Jun 2024 01:51

کانفرنس میں سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا، جبکہ شہید ابراہیم رئیسی کے ہم کلاس دوست آیت اللہ احمد نحوی، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر سعید طالبی نیا، ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر ہما بقائی، ڈاکٹر منور عباس، مولانا رضی جعفر نقوی اور مولانا اصغر شہیدی نے بھی خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) کی 35ویں برسی، ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے خانہ فرہنگ ایران کے زیر اہتمام بھوجانی ہال سولجر بازار کراچی میں کانفرنس "امام خمینیؒ اور مسئلہ فلسطین‘‘ کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ کانفرنس سے شہید ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے ہم کلاس دوست آیت اللہ احمد نحوی، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر سعید طالبی نیا، ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر ہما بقائی، مرکزی صدر آل پاکستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ڈاکٹر منور عباس، مولانا سید رضی جعفر نقوی اور مولانا اصغر حسین شہیدی نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں علماء کرام، مذہبی، سیاسی و سماجی رہنما، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، خواتین سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر معروف منقبت و نوحہ خواں احمد رضا ناصری نے حضرت امام خمینیؒ کو منظوم خراج تحسین پیش کیا۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض آغا شیرازی نے انجام دیئے۔ کانفرنس میں گروہ سرود صبح ظہور نے تواشیح پیش کی۔


خبر کا کوڈ: 1139953

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1139953/1/خانہ-فرہنگ-ایران-کراچی-کے-تحت-برسی-امام-خمینی-پر-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com