QR CodeQR Code

آئی ایس او ملتان ڈویژن کا اجلاس عمومی

28 May 2024 10:26

دوسرے روز کی آخری نشست میں ڈویژنل صدر حسن رضا نے ملتان ڈویژن کے اضلاع کا ڈرافٹ پیش کیا اور اس پر یونٹس کی آراء لی گئیں اور ضلعی معاونین کا اعلان کیا گیا، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و رکنِ ذیلی نظارت سلیم عباس صدیقی نے اراکین سے گفتگو کی، بعد نمازِ مغربین آقائے شہید ابراہیم رئیسی اور انکے رفقاء کے ایصال ثواب کیلئے دعائے کمیل کا اہتمام کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کا پہلا اجلاس عمومی "سال معنویت و بصیرت" صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب مسجد و امام بارگاہ ولی العصر ملتان میں منعقد ہوا، پہلے روز اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ ڈویژنل صدر حسن رضا نے ابتدائی کلمات ادا کئے۔ دوسرے دن باجماعت نمازِ فجر کے بعد دعائے عہد کی تلاوت کی گئی۔ دوسرے دن پہلی نشست میں مولانا طاہر مدد نے احکام کے موضوع پر گفتگو کی۔ سینیئر تنظیمی رہنماء محمد احمد نے اراکین سے اِجلاس عمومی کی اہمیت پر گفتگو کی۔ اس کے بعد یونٹس کی آراء سے حسن رضا، محمد رضا اور یوسف رضا کو دو تہائی اکثریت سے بطور رکن کابینہ منظور کیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و رکنِ ذیلی نظارت سلیم عباس صدیقی نے اراکین سے گفتگو کی۔ بعد نمازِ مغربین آقائے شہید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کے ایصال ثواب کیلئے دعائے کمیل کا اہتمام کیا گیا۔ مولانا کاظم علی حیدری نے دعائے کمیل کی تلاوت کی۔

دوسرے روز کی آخری نشست میں ڈویژنل صدر حسن رضا نے ملتان ڈویژن کے اضلاع کا ڈرافٹ پیش کیا اور اس پر یونٹس کی آراء لی گئیں اور ضلعی معاونین کا اعلان کیا گیا۔ صوبائی صدر اسد رضا نے اراکین عمومی سے گفتگو کی۔ تیسرے روز کی پہلی نشست میں یونٹس کے لئے تیسری سہ ماہی کے منصوبہ بندی کی منظوری اجلاس سے کروائی گئی اور اصلاحاتی منصوبہ بندی برائے تنظیمی ڈھانچہ اور متفرقات پر ڈسکشن ہوئی۔ اجلاس کی آخری نشست میں مرکزی نمائندہ سید فخر نقوی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں ڈویژنل صدر حسن رضا نے اختتامی کلمات ادا کئے اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس کا باقاعدہ اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔
 


خبر کا کوڈ: 1138067

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1138067/1/آئی-ایس-او-ملتان-ڈویژن-کا-اجلاس-عمومی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com