QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان، شہید ایران کی یاد میں مجلس ترحیم

26 May 2024 17:02

مجلس ترحیم سے دیگر مدرسین اور پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس حادثہ میں فقط ایران کا صدر شہید نہیں ہوا بلکہ دنیا اسلام ایک عظیم لیڈر سے محروم ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعہ مسجد صاحب الزمان کوٹلی امام حسینؑ میں سانحہ ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر رفقاء کی شہادت پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر اور جامعہ کے زیراہتمام مجلس ترحیم منعقد کی گئی۔ مجلس ترحیم سے پہلے شہداء کیلئے قرآنی خوانی کی گئی، جس میں مدرسین جامعہ، طلاب کرام اور مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مجلس ترحیم سے دیگر مدرسین اور پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس حادثہ میں فقط ایران کا صدر شہید نہیں ہوا بلکہ دنیا اسلام ایک عظیم لیڈر سے محروم ہو گئی ہے، وہ علم و تحقیق کے حوالے سے ایک مدبر شخصیت کے مالک تھے، ابراہیم رئیسی ایک ایسا لیڈر تھا جس کی سوچ و فکر مسالک اور مکاتب سے بالا تر تھی۔


خبر کا کوڈ: 1137699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1137699/1/ڈیرہ-اسماعیل-خان-شہید-ایران-کی-یاد-میں-مجلس-ترحیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com