QR CodeQR Code

پشاور، ایم ڈبلیو ایم وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے تعزیت

24 May 2024 15:39

اس موقع پر علامہ جہانزیب علی جعفری نے ایرانی قونصل جنرل سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کی آیت اللہ رئیسی صرف ایران کے صدر نہیں بلکہ عالم اسلام کے عظیم لیڈر اور مزاحمت کاروں و مدافعین حرم انبیاء و اہلبیتؑ کا حوصلہ جذبہ بن چکے تھے، آپ اور آپکے رفقاء کی شہادت پر پوری ملت پاکستان سوگوار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے وفد نے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری کی سربراہی میں پشاور میں ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کیا اور قونصل جنرل کو شہید ابراہیم رئیسی اور رفقاء کی شہادت پر تعزیت و تسلیت پیش کی۔ وفد میں صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر حسین ساجدی، صوبائی سیکریٹری مالیات نذر علی روحانی، ضلعی صدر پشاور مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ علامہ سید ذکی الحسن حسینی، ضلعی صدر پشاور سید محمد تقی زیدی، چیئرمین امامیہ کونسل سید اظہر علی شاہ اور کرامت علی بنگش شامل تھے۔ اس موقع پر علامہ جہانزیب علی جعفری نے ایرانی قونصل جنرل سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کی آیت اللہ رئیسی صرف ایران کے صدر نہیں بلکہ عالم اسلام کے عظیم لیڈر اور مزاحمت کاروں و مدافعین حرم انبیاء و اہلبیتؑ کا حوصلہ جذبہ بن چکے تھے، آپ اور آپکے رفقاء کی شہادت پر پوری ملت پاکستان سوگوار ہے، ہم ملت اسلامیہ اور خصوصاً رھبر معظم سید علی خامنہ ای اور ملت ایران کے حضور تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1137229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1137229/1/پشاور-ایم-ڈبلیو-وفد-کی-ایرانی-قونصل-جنرل-سے-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com