QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کے وفد کی ایران قونصلیٹ کراچی آمد

22 May 2024 23:01

وفد میں مرکزی رہنما اسد اللہ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، صوبائی امیر محمد حسین محنتی اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا شامل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے اعلیٰ سطحی وفد نے کراچی میں ایرانی قونصلیٹ پہنچ کر قونصل جنرل حسن نوریان سے ملاقات کی، وفد نے ایرانی صدر آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان و دیگر رفقاء کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی ایک انقلابی لیڈر تھے، ان کی وفات سے پوری امت مسلمہ کو صدمہ ہوا ہے، جماعت اسلامی سمیت پوری پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔ وفد میں مرکزی رہنما اسد اللہ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، صوبائی امیر محمد حسین محنتی اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا شامل تھے۔ وفد نے مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلندی و اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی تحریر کئے۔


خبر کا کوڈ: 1136882

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1136882/1/جماعت-اسلامی-کے-وفد-کی-ایران-قونصلیٹ-کراچی-ا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com