QR CodeQR Code

پشاور، آئی ایس او کے زیر اہتمام شہید رئیسی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

21 May 2024 15:49

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام کیمپس یونٹس کا مشترکہ "تعزیتی ریفرنس بمناسبت شہادت سید بزرگوار، خادم امام رضا سید ابراہیم رئیسی و رفقاء" کا انعقاد پرل لان، یونیورسٹی آف پشاور میں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام کیمپس یونٹس کا مشترکہ "تعزیتی ریفرنس بمناسبت شہادت سید بزرگوار، خادم امام رضا سید ابراہیم رئیسی و رفقاء" کا انعقاد پرل لان، یونیورسٹی آف پشاور میں کیا گیا۔ پروگرام کے آغاز پر شہداء کے ایصال ثواب کے لئے سورہ فاتحہ اور سورہ توحید کی تلاوت کی گئی، جس کے بعد ڈویژنل صدر حسن رضا و سینئر سید میثم نقوی نے ایران کے ہیلی کاپٹر سانحہ میں شہادت کے مرتبے پر فائز ہونے والے امت مسلمہ کے عظیم رہنماؤں کی شہادت پر گہرے صدمے و دکھ کا اظہار کیا اور تمام امت مسلمہ بلخصوص رہبر معظم سید علی خامنہ ائی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔


خبر کا کوڈ: 1136552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1136552/1/پشاور-ا-ئی-ایس-او-کے-زیر-اہتمام-شہید-رئیسی-کی-یاد-میں-تعزیتی-ریفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com