QR CodeQR Code

علامہ ساجد نقوی سے پشاور کے وفد کی ملاقات

21 May 2024 15:38

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے امامیہ سادات و عزادار کونسل پشاور کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے انہیں کونسل کی غرض و غایت اور پشاور کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے امامیہ سادات و عزادار کونسل پشاور کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے انہیں کونسل کی غرض و غایت اور پشاور کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ علامہ ساجد نقوی نے ملاقات کرنے والے وفد کو اتحاد و اتفاق، رواداری و ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مل بیٹھ کر تمام مسائل کو حل کرنے اور اصلاح احوال کے لئے مثبت کوششیں اور رابطے جاری رکھنے کی تلقین کی۔ وفد میں مولانا سید مرتضیٰ علی شاہ جعفری، سید یوسف علی شاہ جعفری، سید شوکت علی شاہ جعفری، سید جواد حسین کاظمی، سید ابرار شاہ جعفری، سید تعظیم علی شاہ، سید زوار حسین زیدی، سید زاہد حسین رضوی، سید عمران حسین کاظمی، سید حماد نقوی البخاری، سید کمیل حیدر جعفری، سید امانت حسین جعفری اور سید شہزاد حسین کاظمی شامل تھے۔ علامہ ساجد نقوی نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 1136548

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1136548/1/علامہ-ساجد-نقوی-سے-پشاور-کے-وفد-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com