QR CodeQR Code

ملتان، جے ایس او پاکستان کا پہلا اجلاس عاملہ

18 May 2024 23:33

اجلاس کی صدارت مرکزی صدر محمد اکبر کر رہے ہیں، سیکرٹری نظارت جے ایس او پاکستان حسن عباس نے اراکین عاملہ سے مجلس عاملہ کی رکنیت کا حلف لیا، اجلاس عاملہ میں مرکزی کابینہ کی منظوری بھی دی گئی ہے، علاوہ ازیں اجلاس عاملہ میں سالانہ پروگرام پیش کیا جائے گا، اجلاس عاملہ کل اختتام پذیر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا پہلا اجلاس عاملہ جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ شیعہ میانی ملتان میں جاری ہے، اجلاس عاملہ میں ملک بھر کے تمام ڈویژنز سے نمائندگان شریک ہیں، اجلاس کی صدارت مرکزی صدر محمد اکبر کر رہے ہیں، سیکرٹری نظارت جے ایس او پاکستان حسن عباس نے اراکین عاملہ سے مجلس عاملہ کی رکنیت کا حلف لیا۔ اجلاس عاملہ میں مرکزی کابینہ کی منظوری بھی دی گئی ہے، علاوہ ازیں اجلاس عاملہ میں سالانہ پروگرام پیش کیا جائے گا۔ اجلاس عاملہ کل اختتام پذیر ہوگا۔ اجلاس میں جے ایس او پاکستان کی مجلس نظارت کے اراکین، سینیئرز اور علمائے کرام بھی شریک ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 1136001

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1136001/1/ملتان-جے-ایس-او-پاکستان-کا-پہلا-اجلاس-عاملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com