QR CodeQR Code

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کا اسرائیل مخالف احتجاج

18 May 2024 23:04

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی نے کہا کہ مستضعفین جہان کا بننے والا اتحاد شیطان بزرگ امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل کی نابودی کا باعث بن چکا ہے، فلسطینی مظلومین کے عزم و استقلال کے سامنے اسرائیل ٹھہر نہیں سکے گا اور معصوم بچوں کا لہو اسے بہا کر نیست و نابود کر دے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے پریس کلب ملتان کے باہر اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کے شرکاء نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی نے کہا کہ مستضعفین جہان کا بننے والا اتحاد شیطان بزرگ امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل کی نابودی کا باعث بن چکا ہے، فلسطینی مظلومین کے عزم و استقلال کے سامنے اسرائیل ٹھہر نہیں سکے گا اور معصوم بچوں کا لہو اسے بہا کر نیست و نابود کر دے گا۔ احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذرآتش کیے گئے۔ احتجاجی مظاہرے میں ڈویژنل صدر آئی ایس او حسن رضا، فہیم جعفر، شبیر شاہ سمیت ضلعی کابینہ اور بچوں نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 1135998

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1135998/1/ملتان-ایم-ڈبلیو-کا-اسرائیل-مخالف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com