QR CodeQR Code

کراچی میں مردہ باد امریکا ریلی

17 May 2024 15:59

شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں اسرائیل کے حق میں آوازیں اٹھ رہی ہیں، جو بانیان پاکستان اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کے نظریہ سے غداری ہیں، ریاست پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ اقبالؒ کے نظریہ کے دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچائے، پاکستان کی عوام اپنے وطن کے بانیان کے نظریہ پر کاربند ہیں اور کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے اور ایسی ہونے والی ہر کوشش کے خلاف سینہ سپر رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کے فرمان پر 16 مئی یوم مردہ باد امریکا بھرپور انداز میں منایا گیا۔ اس موقع پر مردہ باد امریکا ریلی نمائش تا کراچی پریس کلب نکالی گئی۔ شرکاء سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل مولانا سید ناظر عباس تقوی، مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر مولانا صادق جعفری، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر آئی ایس او کراچی کے صدر ظفر حیدر سمیت مختلف سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ ریلی میں خواتین، طالبات و بچوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 1135694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1135694/1/کراچی-میں-مردہ-باد-امریکا-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com