QR CodeQR Code

لاہور، جماعت اسلامی کا حق دو کسان مارچ

16 May 2024 18:27

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کسانوں کیساتھ ہونیوالے امتیازی سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ہماری اپنی فصل پک کر تیار ہو رہی تھی، عین اس وقت یوکرائن سے گندم درآمد کر لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی درآمد میں ملوث تمام ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مال روڈ پر مسجد شہداء سے ایوان وزیراعلیٰ تک مارچ کیا گیا۔ مارچ کی قیادت جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کی جبکہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بھی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے کارکنوں اور کسانوں کی بڑی تعداد مارچ میں شریک تھی۔ کارکنوں نے جماعت اسلامی کے پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر کسانوں کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مسجد شہداء سے مارچ کے شرکا براستہ مال روڈ ایوان وزیراعلیٰ پہنچے، جہاں کارکنوں نے مزدے گاڑیاں لگا کر سڑک بلاک کر دی۔ سڑک بلاک کرنے پر کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم بھی ہوا۔ جبکہ کارکنوں نے دریاں بچھا کر دھرنا دیدیا۔ اس موقع پر چاروں اطراف سے ٹریفک بلاک ہوگیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


خبر کا کوڈ: 1135526

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1135526/1/لاہور-جماعت-اسلامی-کا-حق-دو-کسان-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com