QR CodeQR Code

یوم نکبہ، جامعہ کراچی میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی ریلی

16 May 2024 00:02

احتجاجی ریلی میں اساتذہ سمیت طلباء و طالبات اور غیر تدریسی عملے کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر فلسطین فلسطینیوں کا وطن، مردہ باد امریکا، اسرائیل نامنظور، غزہ میں جارحیت بند کرو، امریکی اساتذہ اور طلباء کو رہا کرو سمیت فلسطینیوں کے حق واپسی سے متعلق نعرے درج تھے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ذیلی ادارے فلسطین اکیڈمک فورم اور انجمن اساتذہ سمیت سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن اور طلباء و طالبات و ملازمین جامعہ کراچی کے اشتراک سے یوم نکبہ کی مناسبت سے عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی ریلی سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، ڈین اسلامک اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، انجمن اساتذہ کے ڈاکٹر شاہ علی القدر، ڈاکٹر فیضان نقوی، ڈاکٹر معروف بن رؤف، ڈاکٹر غفران عالم، ڈاکٹر ذیشان اقبال، سپلا کے صدر منور عباس اور ڈاکٹر ثمر سلطانہ سمیت آفیسر ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر حسن اوج و دیگر نے خطاب کیا۔ احتجاجی ریلی میں اساتذہ سمیت طلباء و طالبات اور غیر تدریسی عملے کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر فلسطین فلسطینیوں کا وطن، مردہ باد امریکا، اسرائیل نامنظور، غزہ میں جارحیت بند کرو، امریکی اساتذہ اور طلباء کو رہا کرو سمیت فلسطینیوں کے حق واپسی سے متعلق نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مفتی مرتضیٰ رحمانی، ظفر اقبال، ڈاکٹر شبنم ناصر، ڈاکٹر انتخاب الفت، ڈاکٹر ریاض، ڈاکٹر نعیم، ڈاکٹر معیز، ڈاکٹر ندا، ڈاکٹر انیلہ کوثر، ڈاکٹر کامران خان، ڈاکٹر جواد، ڈاکٹر حنا خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شرکائے ریلی نے فلسطین کی آزادی اور غاصب صیہونی حکومت کے تسلط کے خلاف نعرے لگائے۔


خبر کا کوڈ: 1135343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1135343/1/یوم-نکبہ-جامعہ-کراچی-میں-فلسطینیوں-کی-حمایت-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com