لاہور، پیر سید سرور قادری کے اعزاز میں عشائیہ
15 May 2024 20:42
علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ آستانے اہلبیت علیھم السلام كے سفارت خانے ہیں جبكہ متولیان اہلبیت كے سفرا ہیں۔ جس آستانے كا سلسلہ علی ابن ابیطالب تك نہیں پہنچتا وہ ابتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ معین الدین چشتی نے اپنا تمام اعتقاد، مذہب مسلك، تصوف اور طریقت انہی مصروں كے اندر پیش كر دیا۔ "دین است حسین دین پناہ است حسین"۔
اسلام ٹائمز۔ خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے گدی نشین پیر سید سرور چشتی کے دورہ پاکستان کے موقع پر جامعہ العروۃ الوثقیٰ کی جانب سے ان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک کے مختلف اضلاع سے گدی نشین حضرات نے شرکت کی۔ علامہ سید جواد نقوی نے علما کے ہمراہ جامعہ آمد پر سید سرور چشتی کا پرتپاک استقبال کیا۔ پیر عثمان فرید چشتی، پیر شمس الرحمن مشہدی، پیر غلام رسول اویسی، پیر سید عثمان نوری، پیر روال معین کوریجہ، پیر اختر رسول، پیر بابا اسلم حیدری، علامہ امداد اللہ قادری، علامہ محمد اصغر صدیقی، علامہ اصغر عارف چشتی اور علامہ مخدوم محمد عاصم سمیت دیگر علمائے کرام، مشائخ عظام اور گدی نشین حضرات نے شرکت کی۔ پیر سید سرور چشتی اور علامہ جواد نقوی نے اس موقع پر شرکا سے گفتگو بھی کی۔
خبر کا کوڈ: 1135286