QR CodeQR Code

فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت ایمبولینس کاروان برائے یکجہتی فلسطین

13 May 2024 01:58

یکجہتی فلسطین کاروان میں ایمبولینسز کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جبکہ ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اسٹاف سمیت خواتین بائیکرز کا خصوصی گروپ اور سوسائٹی کے تمام طبقات شریک ہوئے۔ ریلی میں خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین پر غاصب صیہونی تسلط کے دن یوم نکبہ اور غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی شارع فیصل پر ایمبولینس کاروان برائے یکجہتی فلسطین کا انعقاد کیا گیا۔ یکجہتی فلسطین کاروان میں ایمبولینسز کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جبکہ ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اسٹاف سمیت خواتین بائیکرز کا خصوصی گروپ اور سوسائٹی کے تمام طبقات شریک ہوئے۔ ریلی میں خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے تین تلوار کلفٹن پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کی۔ شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے سمیت فلسطینی عوام کے حق واپسی کا مطالبہ درج تھے، جبکہ فلسطینی عوام کے حق واپسی کی علامت چابی بھی ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھی۔

شرکائے ریلی سے مختلف سیاسی، مذہبی و سماجی قائدین بشمول فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، محفوظ یار خان، علامہ باقر زیدی، مسلم پرویز، علامہ قاضی احمد نورانی، علامہ عقیل انجم، اسرار عباسی، پیرزادہ ازہر علی ہمدانی، ثاقب نوشاہی، علامہ مبشر حسن، صادق شیخ اور مفتی محمد داؤد، ڈاکٹر علی حسن، خاتون بائیکر فرخندہ فیروز اور بشیر خان سدوزئی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر پیر معاذ نظامی، اسماعیل عارفی، قاری عبدالوحید یونس، شایان ستی سمیت طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر شرکائے ریلی نے فلسطین کی آزادی اور غاصب صیہونی حکومت کے تسلط کے خلاف نعرے بھی لگائے۔


خبر کا کوڈ: 1134584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1134584/1/فلسطین-فاؤنڈیشن-کے-تحت-ایمبولینس-کاروان-برائے-یکجہتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com