QR CodeQR Code

پاراچنار میں اہم قومی اجلاس

12 May 2024 17:23

انجمن حسینیہ پاراچنار کے زیر نگرانی مرکزی امام بارگاہ میں کرم بھر میں پائیدار امن برقرار رکھنے، مسودہ لائحہ عمل اور قومی معلومات کے حوالے سے ایک گرینڈ میٹنگ منعقد ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن حسینیہ پاراچنار کے زیر نگرانی مرکزی امام بارگاہ میں کرم بھر میں پائیدار امن برقرار رکھنے، مسودہ لائحہ عمل اور قومی معلومات کے حوالے سے ایک گرینڈ میٹنگ ہوئی، جس میں مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجنئیر حمید حسین، سیکرٹری انجمن حسینیہ جلال حسین بنگش، سابق سینیٹر سید سجاد سید میاں، ایم این اے اور ایم پی اے سیکرٹری، سابقہ پارلیمنٹیرینز، سیاسی، سماجی، مذہبی اور فلاحی تنظیموں کے اراکین سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں قیام امن کے حوالے سے مقررین نے تجاویز و آراء پیش کیں اور آنے والے حالات کے حوالے سے بھی مفصل گفتگو ہوئی، میٹنگ کا پہلا سیشن آج اختتمام پزیر ہوا دوسرا سیشن آنے والے دنوں میں منعقد ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1134543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1134543/1/پاراچنار-میں-اہم-قومی-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com