QR CodeQR Code

آئی ایس او کی امریکی طلباء کے حق میں جامعہ اردو میں واک

10 May 2024 00:27

فلسطین واک میں طلباء و طالبات اور اساتذہ سمیت جامعہ سے تعلق رکھنے والے نان ٹیچنگ اسٹاف نے بھی شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ اردو عبدالحق کیمپس یونٹ کی جانب سے امریکا میں فلسطین کے حق میں بولنے پر تشدد کا شکار ہونے والے طلباء و اساتذہ کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مظلومین فلسطین کیلئے جامعہ میں فلسطین واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں طلباء و طالبات اور اساتذہ سمیت جامعہ سے تعلق رکھنے والے نان ٹیچنگ اسٹاف نے بھی شرکت کی۔ مارچ میں طلباء پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے، جس پر امریکی طلباء کے اسرائیل مخالف احتجاج کے حق میں نعرے درج تھے۔


خبر کا کوڈ: 1133970

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1133970/1/آئی-ایس-او-کی-امریکی-طلباء-کے-حق-میں-جامعہ-اردو-واک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com