QR CodeQR Code

خیرپور، جعفری طلباء کا ڈویژنل کنونشن

7 May 2024 22:14

کنونشن میں سابق ڈویژنل صدر سکھر آصف مشہدی، سابق ڈویژنل صدر خیرپور لطف علی دستی سمیت تنظیمی ذمہ داران و اراکینِ ڈویژنل مجلس عمومی نے شرکت کی۔ کنونشن کے اختتام پر حق رائے دہی سے میثم عباس دستی کو دو سال کے لیے جے ایس او پاکستان خیرپور ڈویژن کا صدر منتخب کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ڈویژن میں ڈویژنل کنونشن کا سلسلہ جاری ہے، جے ایس او پاکستان خیرپور ڈویژن کا کنونشن نامزد مرکزی جنرل سیکرٹری سید آذان کاظمی کی زیرصدارت منعقد ہوا، کنونشن میں سابق ڈویژنل صدر سکھر آصف مشہدی، سابق ڈویژنل صدر خیرپور لطف علی دستی سمیت تنظیمی ذمہ داران و اراکینِ ڈویژنل مجلس عمومی نے شرکت کی۔ کنونشن کے اختتام پر حق رائے دہی سے میثم عباس دستی کو دو سال کے لیے جے ایس او پاکستان خیرپور ڈویژن کا صدر منتخب کیا گیا، نومنتخب ڈویژنل صدر میثم عباس دستی سے نامزد مرکزی جنرل سیکرٹری جے ایس او پاکستان سید آذان کاظمی نے حلف لیا۔


خبر کا کوڈ: 1133451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1133451/1/خیرپور-جعفری-طلباء-کا-ڈویژنل-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com