QR CodeQR Code

سکردو، افکار شہید مطہری و شہید باقر الصدر سیمینار

7 May 2024 12:42

حجۃ الاسلام شیخ سکندر بہشتی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور کہا کہ ہمیں نسل نو کی فکری تربیت کے لیے شہید باقر الصدر اور شہید مرتضی مطہری جیسی بابصیرت شخصیات کی کتابوں کا مطالعہ کرانے کی ضرورت ہے۔ شہید صدر نے عراق کی سرزمین میں اسلامی نظریات کی بہترین انداز میں ترویج کی


اسلام ٹائمز۔ شہید صدر ریسرچ سنٹر، ادارہ فکر مطہر پاکستان، جامعہ روحانیت بلتستان، انجمن طلاب کھرمنگ اور انجمن طلاب خدام المہدی جامعة النجف کے زیر اہتمام شیخ مفید ہال حوزہ علمیہ جامعۃ النجف سکردو میں شہید مطہری اور شہید باقر الصدر سیمینار اور تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے صدر نشین قائد بلتستان امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری اور مہمان خصوصی حجة الاسلام آغا سید علی رضوی تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کا شرف مرکز حفظ القرآن کے قراء نے حاصل کیا۔ جامعہ نجف کے طالب علم حسین بشیر سلطانی نے نعت رسول کے پھول نچھاور کئے۔


خبر کا کوڈ: 1133354

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1133354/1/سکردو-افکار-شہید-مطہری-باقر-الصدر-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com