QR CodeQR Code

لاہور، پنجاب یونیورسٹی میں غزہ مارچ کا اہتمام

30 Apr 2024 19:38

صحافی سلمان غنی نے کہا کہ پوری دنیا میں اب فلسطینی مسلمانوں کیلئے آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ و یورپ کی یونیورسٹیز میں مظاہرے ثابت کرتے ہیں کہ اب امریکہ کی ظالم حکومت کے دن کم رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے طلبہ و طالبات آج امریکہ طلبہ و طالبات کیساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ لائق تحسین ہیں مغربی طلبہ جنہوں نے ظلم کیخلاف آواز اٹھائی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام اسلامک سنٹر سے فیصل آڈیٹوریم تک ’’غزہ مارچ‘‘ نکالا گیا۔ مارچ کی قیادت سابق سینیٹر مشتاق احمد، سینیئر صحافی سلمان غنی اور ناظم جامعہ حافظ انعام الرحمان نے کی۔ اس موقع پر جمیعت کے دیگر قائدین بھی مارچ میں شریک تھے۔ مارچ میں یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ طلبہ و طالبات نے فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ پلے کارڈز پر فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف عبارات درج تھیں۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام تنہا نہیں، بلکہ پاکستان کی پوری قوم ان کے شانہ بشانہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 1132183

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1132183/1/لاہور-پنجاب-یونیورسٹی-میں-غزہ-مارچ-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com