QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کیجانب سے سیمینار کا انعقاد

28 Apr 2024 01:17

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی بابصیرت قیادت ہمارے لئے ایک عظیم نعمت ہے۔ جو بھی آپ سے وابستہ ہوا، اسے عزت ملی۔ اگر یمن، حماس اور حزب اللہ والے امریکہ کیساتھ مل جاتے تو عزت کے بجائے یہ کمزور اور ضعیف ہو جاتے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قم آمد کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کی جانب سے ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں کثیر تعداد میں شرکت کرکے لوگوں نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شخصیت سے اپنے بھرپور عشق اور عقیدت کا اظہار کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی بابصیرت قیادت ہمارے لئے ایک عظیم نعمت ہے۔ جو بھی آپ سے وابستہ ہوا، اسے عزت ملی۔ اگر یمن، حماس اور حزب اللہ والے امریکہ کے ساتھ مل جاتے تو عزت کے بجائے یہ کمزور اور ضعیف ہو جاتے۔

انہوں نے کہا کہ مظلوموں کی حمایت میں عزت ہے۔ ہم ہمیشہ مظلوموں کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ سیمینار کے بعد بڑی دیر تک لوگ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے مل کر انہیں سینیٹر بننے کی مبارکباد دیتے رہے اور مجلس وحدت کی کامیابیوں کو سراہتے رہے۔ اتنا اچھا اور منظم پروگرام منعقد کرنے پر مجلس وحدت مسلمین قم کا شعبہ یقینی طور پر مبارکباد کا مستحق ہے۔


خبر کا کوڈ: 1131792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1131792/1/ایم-ڈبلیو-شعبہ-قم-کیجانب-سے-سیمینار-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com