علامہ شبیر میثمی کا دورہ نگر
19 Apr 2024 19:10
اسلامی تحریک پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی گلگت بلتستان کے دورے پر ہیں۔ سکردو کے بعد وہ نگر پہنچ گئے جہاں اہم ملاقاتیں اور اجلاسوں میں شریک ہوئے۔ نگر ساس ویلی نگر آمد کے موقع پر علماء کرام و تنظیمی کارکنان کی جانب سے سیکرٹری جنرل کا شاندار استقبال کیا گیا
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی گلگت بلتستان کے دورے پر ہیں۔ سکردو کے بعد وہ نگر پہنچ گئے جہاں اہم ملاقاتیں اور اجلاسوں میں شریک ہوئے۔ نگر ساس ویلی نگر آمد کے موقع پر علماء کرام و تنظیمی کارکنان کی جانب سے سیکرٹری جنرل کا شاندار استقبال کیا گیا، مرکزی سیکرٹری جنرل نے مختلف اہم مقامات کا دورہ بھی کیا اور تنظیمی کارکنان سے ملاقاتیں بھی کیں۔ اسلامی تحریک حلقہ 5 تحصیل نگر خاص کی جانب سے ساس ویلی میں سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی و مرکزی وفد کے اعزاز میں استقبالیہ جلسہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 1129769