QR CodeQR Code

ملتان، تحریک آزادی القدس کے زیراہتمام القدس ریلی

7 Apr 2024 09:06

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر کا کہنا تھا کہ آج فلسطین کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے، لیکن مسلم ممالک مصلحت کا شکار ہیں اور فلسطینیوں کی کسی بھی عنوان سے واضح مدد نھیں کر رہے ہیں، لیکن دوسری جانب انقلاب اسلامی ایران کے زیرنگرانی تمام مزاحمتی گروہ حزب اللہ اور انصاراللہ جنگ آغاز سے ہی اس جنگ کا حصہ بن چکے ہیں اور اسرائیل پر پے درپے حملے کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک آزادی القدس پاکستان کی جانب سے ملتان میں یوم القدس کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کے لیے نماز جمعہ کے بعد شاہ یوسف گردیز سے گھنٹہ چوک تک مرکزی ریلی نکالی گئی، ریلی میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، شرکاء ریلی نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کی قیادت آئی ایس او کے ڈویژنل صدر حسن رضا اور مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی کر رہے تھے، اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کے دوران علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ پچھلے چند ماہ سے اسرائیل نے بے گناہ فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھائے ہیں اور انسانی قوانین کو اپنے پاوں تلے روندے ہوئے ہیں، اسرائیل کی بمباری سے شھادتوں کی 50000 سے بھی تجاوز کرگئی ہے، جس میں بڑی تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے، لیکن فلسطینی عوام اور مجاہدین نے استقامت کی مثال قائم کر دی ہے اور وہ مسلسل مزاحمت کر ریے ہیں اور اسرائیل کو ہر محاذ پر پسپائی کا سامنا ہے۔

ڈویڑنل صدر آئی ایس او حسن رضا کا کہنا تھا کہ آج فلسطین کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے، لیکن مسلم ممالک مصلحت کا شکار ہیں اور فلسطینیوں کی کسی بھی عنوان سے واضح مدد نھیں کر رہے ہیں، لیکن دوسری جانب انقلاب اسلامی ایران کے زیرنگرانی تمام مزاحمتی گروہ حزب اللہ اور انصاراللہ جنگ کے آغاز سے ہی اس جنگ کا حصہ بن چکے ہیں اور اسرائیل پر پے درپے حملے کر رہے ہیں اور اسی طرح شیعیان حیدر کرار پاکستان سمیت پوری دنیا میں فلسطینیوں کے حق میں آواز حق بلند کرنے میں پیش پیش ہیں۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم صدیقی نے بھی خطاب کیا اور انھوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے نمائندے نے پارلیمینٹ میں بھی یہ قرارداد پیش کی ہے کہ یوم القدس کو پاکستان میں سرکاری سطح پر منایا جائے، جس طرح یوم کشمیر اور دیگر ایام سرکاری سطح پر منائے جاتے ہیں اور ہم آج کے اجتماع میں پھر یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ یوم القدس کو سرکاری سطح پر منایا جائے۔ ریلی میں سینیئر نائب صدر آئی ایس او پاکستان تقی حیدر، مولانا سلطان شاہ، مولانا احسان رضی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، ایڈووکیٹ فضل نقوی، ایڈووکیٹ یافث نوید ہاشمی اور صوبائی صدر عزاداری ونگ سخاوت سیال نے شرکت کی۔
 


خبر کا کوڈ: 1127294

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1127294/1/ملتان-تحریک-آزادی-القدس-کے-زیراہتمام-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com