اصغریہ آرگنائزیشن اور اے ایس او کے تحت القدس ریلیاں
6 Apr 2024 13:02
سندھ بھر میں عالمی یوم القدس کے موقع پر احتجاجی مظاہرے اور القدس ریلیاں نکال کر بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطین کی آزادی کیلئے بھرپُور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ عاشقان القدس نے تحریک آزادی فلسطین کے حق میں امریکا، اسرائیل و انکے حواریوں کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
اسلام ٹائمز۔ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ نے رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دیکر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غاصب اسرائیل کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا، امام خمینیؒ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر محمد حنیف کانیھوں کے حکم پر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ آرگنائزیشن خواتین کے زیر اہتمام کراچی، حیدر آباد، میرپور خاص، نواب شاہ، خیرپور، رانی پور، سکھر، پنوعاقل، شکارپور، لاڑکانہ، جیکب آباد، گھوٹکی، کنڈیارو، نوشہرو فیروز، شہداد کوٹ، گڑھی خیرو، میہڑ سٹی،دادو، ٹھل سٹی سمیت سندھ بھر میں عالمی یوم القدس کے موقع پر احتجاجی مظاہرے اور القدس ریلیاں نکال کر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطین کی آزادی اور امریکا و اسرائیل کیخلاف بھرپُور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ عاشقان القدس نے تحریک آزادی فلسطین کے حق میں امریکا، اسرائیل و انکے حواریوں کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ القدس ریلیوں اور مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ آرگنائزیشن و اے ایس او رہنماؤں، علماء کرام، و سیاسی مذہبی شخصیات نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ: 1127174