QR CodeQR Code

اسماعیل ھنیہ کا دورہ تہران، رہبر معظم سے ملاقات

27 Mar 2024 15:36

حسین امیر عبداللہیان سے حماس کے سربراہ کی ملاقات کیبعد دونوں رہنماوں نے پریس کانفرنس کی۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے پولیٹیکل بیورو چیف "اسماعیل هنیه" نے گزشتہ روز ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے لئے ایران کا دورہ کیا۔ یہ دورہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے سلامتی کونسل میں پیش کردہ قرار داد کے تناظر میں پیش آیا۔ تہران پہنچنے پر باضابطہ طور پر دفتر خارجہ کی عمارت میں اسماعیل ھنیہ کی استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جہاں ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" نے پرتپاک انداز میں ان کا استقبال کیا۔ حسین امیر عبداللہیان سے حماس کے سربراہ کی ملاقات کے بعد دونوں رہنماوں نے پریس کانفرنس کی۔ اس کے بعد حماس کے وفد کے نے رہبر مسلمین جہاں حضرت "آیت اللہ سید علی خامنہ ای" سے ملاقات کی اور انہیں غزہ کی میدانی و سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر رہبر معظم نے فلسطینی عوام کی مظلومیت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ظالم کے مقابلے میں اُن کی استقامت کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 1125203

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1125203/1/اسماعیل-ھنیہ-کا-دورہ-تہران-رہبر-معظم-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com