QR CodeQR Code

امان، اردنی شہریوں کا صیہونی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

27 Mar 2024 14:59

اس دوران مظاہرین نے اسرائیل کے جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت اور نعرے بازی کی۔


اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز اردن کے دارالحکومت "امان" میں قائم صیہونی سفارت خانے کے سامنے سینکڑوں اردنی شہریوں نے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ اس احتجاج میں غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور فوری جنگ بندی پر زور دیا گیا۔ اس دوران مظاہرین نے اسرائیل کے جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی عوام اور مقاومت کی حمایت میں اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1125200

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1125200/1/امان-اردنی-شہریوں-کا-صیہونی-سفارتخانے-کے-سامنے-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com