QR CodeQR Code

کوہاٹ، آئی ایس او کے زیراہتمام فلسطین کانفرنس

25 Mar 2024 20:22

مقررین نے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ریاستی بیانیہ پر قائم رہنا چاہیے جو کہ 23 مارچ 1940ء قرارداد پاکستان کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کا خودمختار پاکستان اور آزاد فلسطین کا حصول تھا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام 23 مارچ 2024 کو قومی مرکز کچہ پکہ کوہاٹ میں "یومِ قرارداد پاکستان و فلسطین کانفرنس اور افطار ڈنر" کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں رکن ذیلی نظارت علامہ نور آغا بہشتی، علامہ زاہد حسین انقلابی، رکن ذیلی نظارت و سابق ڈویژنل صدر نوید انجم نے خطاب کی۔ مقررین نے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ریاستی بیانیہ پر قائم رہنا چاہیے جو کہ 23 مارچ 1940ء قرارداد پاکستان کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کا خودمختار پاکستان اور آزاد فلسطین کا حصول تھا۔ موجودہ ملکی و عالمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم حقیقت میں 1940ء کے قرارداد کی یاددہانی کراتے ہوئے پاکستان اور فلسطین پر قابض عالمی استکباری و شیطانی طاقتوں کی انتہائی ظلم و بربریت کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔ کانفرنس میں ڈویژنل صدر حسن رضا سمیت ڈویژنل کابینہ اور سابقینِ امامیہ شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 1124825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1124825/1/کوہاٹ-ا-ئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-فلسطین-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com