QR CodeQR Code

انتخابات 2024ء، ڈسٹرکٹ ویسٹ مساجد و بارگاہ فیڈریشن نے ایم کیو ایم امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا

6 Feb 2024 19:51

اپنے خطاب میں رضی حیدر رضوی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو تکفیریوں کی حمایت لینے سے گریز کرنا چاہیئے، کیونکہ گذشتہ چار دہائیوں سے انہی عناصر نے پاکستان میں کافر کافر کے نعروں کے ذریعے فرقہ واریت کو فروغ دیا اور بےگناہ مسلمانوں کا خون بہایا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ مساجد و امام بارگاہ فیڈریشن کے چیئرمین سید رضی حیدر رضوی سے ادارہ ہذا میں ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن و امیدوار قومی اسمبلی سید امین الحق اور حفیظ الدین نے ملاقات کی اور بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ ملاقات میں صدر مزمل حسین کاظمی، سیکرٹری جنرل اطہر حسین جعفری، نائب صدر نوید قمر زیدی، وائس چیئرمین شاہد حسین زیدی، ناصر حسین زیدی، عارف نقوی، وسیم رضا، ضرغام زیدی، علی عباس، عامر زیدی، شاہد زیدی، ملازم حسین، مرید عباس، ذوالفقار حسنی، ہادی عسکری اور اورنگی ٹاؤن منگھوپیر ٹاؤن مومن آباد ٹاؤن، مساجد و امام بارگاہ کے ٹرسٹیز ماتمی انجمنوں کے ذمہ داران ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی ظفر، محمد رضا، علماء کمیٹی عارف شاہ زیدی، زہیر عابدی، اورنگی ٹاؤن قصبہ علی گڑھ ٹاؤن کے ذمہ داران، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پریس کانفرنس میں شریک تھے۔

اس دوران ڈسٹرکٹ ویسٹ مساجد و بارگاہ فیڈریشن کے ذمہ داران نے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواران کی حمایت کا اعلان کیا اور ساتھ ساتھ تکفیریوں سے اظہار برات کیا۔ اپنے خطاب میں رضی حیدر رضوی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو تکفیریوں کی حمایت لینے سے گریز کرنا چاہیئے، کیونکہ گذشتہ چار دہائیوں سے انہی عناصر نے پاکستان میں کافر کافر کے نعروں کے ذریعے فرقہ واریت کو فروغ دیا اور بےگناہ مسلمانوں کا خون بہایا، ہم خالد مقبول صدیقی کے ایم کیو ایم کو تکفیریت سے پاک رکھنے کے عزم کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی پالیسی پر آئندہ بھی کاربند رہیں گے، تاکہ پاکستان کی سیاست کو کفر کے فتووں کی آڑ میں نفرت پھیلانے والے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 1114403

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1114403/1/انتخابات-2024ء-ڈسٹرکٹ-ویسٹ-مساجد-بارگاہ-فیڈریشن-نے-ایم-کیو-امیدواروں-کی-حمایت-کا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com