عراق، حشد الشعبی کے شہدا کی تدفین
5 Feb 2024 11:33
فلاح الفیاض نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکہ نے حشد الشعبی کو نشانہ بنا کر آگ سے کھیلنے کی کوشش کی ہے اور اس جارحیت کا جواب ضرور دیا جائیگا۔
اسلام ٹائمز۔ مغربی عراق میں القائم اور عکاشات کے علاقوں پر حالیہ امریکی حملوں کے شہداء کی تدفین کی تقریب میں وزیر صحت اور الحشد تنظیم کے سربراہ سمیت بڑی تعداد میں عوام، مجاہدین اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ حشد الشعبی کے سربراہ فلاح الفیاض نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکہ نے حشد الشعبی کو نشانہ بنا کر آگ سے کھیلنے کی کوشش کی ہے اور اس جارحیت کا جواب ضرور دیا جائیگا، اس جارحیت میں امریکہ نے براہ راست حشد الشعبی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1114015