گلگت میں دھرنا
5 Feb 2024 10:28
اتوار کے روز دھرنے میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی قائدین شیخ نئیر عباس مصطفوی، الیاس صدیقی، عارف قنبری اور دیگر شریک ہوئے اور چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت اور تعاون کا اعلان کیا۔
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں احتجاج کا سلسلہ ایک ماہ پہلے شروع ہوا تھا تاہم اتحاد چوک پر دھرنے کو 9 روز ہو گئے، حکومت سے مذاکرات بھی نہ ہو سکے اور دونوں فریقین اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام کی اس دھرنے کے ذریعے 15 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت کو پیش کیا گیا ہے جن میں سر فہرست ٹیکس، لینڈ ریفارمز اور آئین ساز اسمبلی کا قیام شامل ہیں۔ اتوار کے روز دھرنے میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی قائدین شیخ نئیر عباس مصطفوی، الیاس صدیقی، عارف قنبری اور دیگر شریک ہوئے اور چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت اور تعاون کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ: 1114000