سکردو، طویل دھرنے کا آخری روز
30 Jan 2024 12:15
دھرنے کے پنتیسویں روز گندم کی قیمت میں اضافہ واپس لینے پر سکردو میں جلسہ گاہ پر جشن منایا گیا اور کوآرڈینیشن کمیٹی کے قائدین کو مبارکباد دی گئی۔
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں گندم کی قیمت میں اضافے کیخلاف طویل ترین احتجاجی تحریک کا ڈراپ سین ہو گیا۔ سکردو میں پینتیس دنوں سے جاری ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے جشن منایا گیا جبکہ گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی نے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ دھرنے کے پنتیسویں روز گندم کی قیمت میں اضافہ واپس لینے پر سکردو میں جلسہ گاہ پر جشن منایا گیا اور کوآرڈینیشن کمیٹی کے قائدین کو مبارکباد دی گئی۔ جلسہ گاہ میں لوگوں کی اکثر تعداد قومی پرچم اٹھائے شریک ہوئی۔ اس موقع پر کوآرڈینیشن کمیٹی زندہ باد، پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
خبر کا کوڈ: 1112542