سکردو میں احتجاج کا تینتیسواں روز، ہزاروں افراد کی ریلی
27 Jan 2024 18:33
احتجاج کے تینتیسویں روز سکردو نواحی علاقوں سے ریلیاں نکالی گئیں جو یادگارِ شہدا چوک سکردو پر جلسے میں شریک ہوئیں۔ ریلیوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
اسلام ٹائمز۔ سکردو میں مسلسل احتجاج کے 33 ویں روز عوام کا سمندر امڈ آیا۔ گندم کی قیمت میں اضافے کیخلاف شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے میں گلگت بلتستان میں احتجاج شدت اختیار کر گئی ہے جس کے تحت جگہ جگہ لانگ مارچ اور مظاہرے ہو رہے ہیں۔ سکردو میں گزشتہ سال دسمبر کی 24 تاریخ کو احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور آج 33 روز تک جاری ہے۔ احتجاج کے تینتیسویں روز سکردو نواحی علاقوں سے ریلیاں نکالی گئیں جو یادگارِ شہدا چوک سکردو پر جلسے میں شریک ہوئیں۔ ریلیوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: 1111935