کوئٹہ میں اجتماعی شادیوں کا پروگرام
26 Jan 2024 12:37
کوئٹہ کے غریب مومنین کیلئے تیسری اجتماعی شادیوں کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل نے خصوصی شرکت کی اور اہم خطاب بھی کیا۔
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی کوئٹہ آمد، سید الشہداء اسکاؤٹس، ویلفیئر سوسائٹی آرگنائزیشن کوئٹہ کی جانب سے ولادت باسعادت مولود کعبہ امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے پرمسرت موقع پر، کوئٹہ کے غریب مومنین کے لیے تیسری اجتماعی شادیوں کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل نے خصوصی شرکت کی اور اہم خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر کوئٹہ کے علماء کرام و معزز شخصیات و ذمہ داران بھی موجود موجود تھے۔
خبر کا کوڈ: 1111677